زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر رادھا موہن سنگھ نے کہا ہے کہ خواتین
کو مالی امداد مہیا کرانے کی شدید ضرورت ہے تاکہ ملک میں خواتین کی
امدادباہمی کے اداروں کو مستحکم کیا جا سکے۔ملک میں خواتین اور
امدادباہمی کے اداروں کی ترقی اور کامیابی کے بے پناہ امکانات ہیں۔مسٹر رادھا موہن سنگھ نے مزید کہا ہے کہ اگر یہ تحریک جاری رہتی ہے، تو
زیادہ سے زیادہ عورتوں کو خواتین کے امداد باہمی کے اداروں سے فائدہ حاصل
ہوگا۔